بلوچی زبان کے شاعر ستار ساگر بلو چ نیشنل لیگ میں شامل – بلوچ نیشنل لیگ

833

قومی جہدکار ستار ساگر شہید غلام رسول بلوچ کے فرزند ہیں – بلوچ نیشنل لیگ

بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو کے مطابق بلوچ نوجوان شاعر اور قومی جہدکار ستار ساگر نے بلوچ نیشنل لیگ کے آرگنائزر ڈاکٹر علی اکبر بلوچ کے ساتھ پارٹی کے بارے میں ایک سیرحاصل گفتگو کی جس میں پارٹی کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں مختلف پہلوں پر ایک جامع بحث کے بعد ستار ساگر بلوچ نے پارٹی کے موقف سے اتفاق کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو نے مزید کہا کہ ہم فرزندان شہدائے بلوچستان کی پارٹی میں شمولیت کو ایک اہم کامیابی سمجھتے ہیں کہ شہدائے بلوچستان کے خاندان کا اعتماد اور امید بلوچ نیشنل لیگ پر ہے۔لہٰذا پارٹی پر ذمہ داری بنتی ہے کہ شہدائے بلوچستان کے فرزندوں سے ایک بلوچ پولیٹیکل کیڈر پیدا کرے اور نئے شامل ہونے والے دوستوں کو آگے آنے کے بہترین مواقع فراہم کرے۔

دریں اثناء ستار ساگر بلوچ نے کہا کہ بلوچ نیشنل لیگ میں شمولیت کا شعوری فیصلہ اس امید پر کیا کہ بلوچستان میں جاری آزادی کی تحریک کو مزید توانا کیا جائے گا، جو کوئی جس طرح نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ اس رواں تحریک کے لئے اپنا حصہ دینا چاہے گا باقی تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ انہیں اسپیس دے کر موقع فراہم کریں کیونکہ جمہوری و سیاسی روایات کا فروغ ہی اس چیز پر ہوتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت باقی تمام دوستوں پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتا ہے کہ ہم شب و روز بلوچ نیشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے کام کرکے اس تحریک کو آگے بڑھائیں.

آخر میں بلوچ نیشنل لیگ کے تمام سینئر ارکان نے ستار ساگر کی شمولیت کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ ستار ساگر بلوچ شہید کے فرزند ہونے کے ساتھ ساتھ تمام شہدائے بلوچستان کی خاندانوں کے لیئے ایک امید کا کرن بھر کر ابھرے گا۔