بلوچستان: مشکے سے ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

266

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک ہفتے کے دوران ایک ہی خاندان کے تیسرے فرد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے مہی کے رہائشی دلجان ولد مرید کو نوکجو آرمی  کیمپ بلا کر بعد میں لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل دلجان کے دو بھائی یعقوب اور غلام جان کو بھی جیبری  میں قائم آرمی کیمپ بلا کر بعد میں لاپتہ کردیا تھا ۔

 دلجان کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی وہ ہمارے پیاروں کی پاکستانی فورسز کی قید بحفاظت بازیابی کےلئے کردار ادا کریں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اس ہزاروں کی تعداد بلوچ مختلف علاقوں سے گرفتاری کے بعد لاپتہ لاپتہ ہیں ۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔