کیچ گورکوپ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر اے

628

گورکوپ میں فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

فورسز کو گورکوپ کلگ جکی کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سول آبادی کے خلاف آپریشن کیلئے جارہا تھا۔

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آج صبح کیچ گورکوپ میں فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے سات گاڑیوں کے قافلے کو آج صبح گورکوپ کلگ جکی کی مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مقامی مخبروں کے ہمراہ علاقے کے سول آبادی کے خلاف آپریشن کیلئے جارہا تھا ۔

ترجمان نے کہا حملے کی زد میں دو گاڈیاں آکر مکمل تباہ ہوگئے جس میں سوار چھ اہلکار ہلاک و چار شدید زخمی ہوگئے ۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنی ناکامی کا غصہ عوام پر نکالنا چاہتا ہے جس کا جواب آئندہ بھی بھر پور طریقے سے دیا جائے گا

انہوں نے آخر میں کہا کہ قابض پاکستانی  فورسز کیخلاف قومی آزادی تک ہماری مسلح جدوجہد جاری رہے گا۔