کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، کئی افراد زخمی

220

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مسکن چورنگی پر واقع دو منزلہ عمارت میں ہوا جس کے نیچے نجی بینک بھی قائم تھا۔

پولیس نے بلڈنگ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے بلڈنگ کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے جب کہ دھما کے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلڈنگ کے گرنے سے اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔