ملتان: بلوچ طلباء کا پیدل لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ

423

بلوچ اسٹوڈنس کونسل ملتان کی جانب سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے اسکالر شپس کا خاتمہ، فیس وصولی پالیسیوں اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلباء کےلیے نشستوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلباء کا پیدل لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف جاری ہے۔

اس سے پہلے بلوچ طلباء اپنے ان مطالبات کو منوانے کے لیے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنے دے رہے تھے اور انہوں نے حکومت کو دو دن کی مہلت دی تھی کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

آج یونیوسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمیپ کو چالیسویں روز ختم کرکے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا ہے، لانگ مارچ کا پہلا منزل لاہور ہوگا۔

اس موقع پر لانگ مارچ میں شریک بلوچ طلباء نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام مجبوری میں کیا ہے، تاکہ حکومت وقت بیدار ہو جس نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے۔

آخری اطلاعات تک لانگ مارچ کے شرکاء خانیوال ہائی وے تک پہنچ چکے تھے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ بلوچ طلباء کو اپنے تعلیم کے لیے ہمیشہ احتجاج، ریلی، بھوک ہڑتال جیسے اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ ہمارے لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے ابھی تک انتظامیہ نے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے