تمپ میں فورسز اور ایف ڈبلیو او اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل ٹی

389

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں عبدوئی کے قریب زئی بند کے مقام پر سرحد پر باڑ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او کے ملازمین اور ان کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے نیتجے میں ایف ڈبلیو او کے چار ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے۔ اور تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔