تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

359

مقتول کی شناخت بلوچی زبان کے فنکار حنیف چمروک کے نام سے ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ مرکزی شہر تربت میں گذشتہ رات فائرنگ کے واقعے حنیف چمروک نامی شخص جان کی بازی ہار گئے۔

مقتول بلوچی زبان کے فنکار تھے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے سنگانی سر میں پیش آیا جہان گھر کے قریب مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

تاہم اب تک کے اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔