کیچ : کلبر میں پاکستانی فورسز کا فضائی و زمینی آپریشن

321
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے کلبر کے مقام پر آج صبح پاکستانی فوج کی جانب سے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا گیا ۔

آپریشن کا آغاز صبح سویرے کیا گیا جو آخری اطلاعات  تک جاری تھا،  آپریشن کلبر کے پہاڑی علاقےکے علاوہ آس پاس کے میدانی  علاقوں میں بھی کیا گیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی متعدد گاڑیوں کو بھی مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ زمینی فورسز کو فضائیہ کی مدد حاصل ہے ۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ متعدد مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے  شیلنگ بھی کی ہے۔

تاہم آخری اطلاعات  دوران آپریش تاحال کسی قسم جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔