کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 5 افراد زخمی

584
فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکہ سریاب روڈ پر جامع مسجد عثمان بن عفان کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو عوام کے لیے بند کردیا گیا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔