نصیر آباد: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص زخمی

624
File Photo

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں تعمیراتی کمپنی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ منجھو شوری میں عزیز آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں روڈ بنانے والی کمپنی کا رولر ڈرائیور زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے علاقے کو محاصرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔