قلعہ عبداللہ، حب: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق، دو زخمی

254

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور صنعتی شہر حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر خانہ بدوشوں کے درمیان تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ رکوانے کیلئے موقع پر آنے والے دو افراد گولیوں کا نشانہ بنیں، جان بحق دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی۔

واقعے کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے جبکہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

دریں اثناء حب شہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح راہزنوں کی فائرنگ سے دو افراد محمد اقبال اور عبدالحفیظ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔