قلات: لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، حملہ آور ہتھیار لے گئے

532

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور اہلکاروں کے ہتھیار اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعہ قلات کے تحصیل منگچر میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئیں جبکہ اہلکاروں کے ہتھیار چھین کر حملہ آور فرار ہوگئے۔

آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ حملے کی نوعیت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تاحال کچھ نہیں بتایا۔