دی بلوچستان پوسٹ فیس بک اردو صفحہ بلاک

630

نیا فیس بک صفحہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دوسری مرتبہ دی بلوچستان پوسٹ کے اردو صفحے کو بلاک کیا جاچکا ہے۔ بلاک ہونے کی وجہ “نامعلوم” آئی ڈیز کی طرف سے ٹی بی پی کے صفحات کی “ماس رپورٹنگ” ہے۔

ٹی بی پی اردو قارئین سے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے رابطہ رکھنے کیلئے نیا صفحہ تشکیل دیا گیا گیا۔ درج ذیل لنک کے ذریعے اسے “ لائیک” کرکے فیس بک پر ٹی بی پی اردو کے ساتھ جڑا جاسکتا ہے۔

لنک: نئے اردو صفحے تک رسائی کیلئے یہاں کلک کریں۔

یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پہلے سے ہی ٹی بی پی کے اردو اور انگلش ویب سائٹ پاکستان میں بلاک کرچکا ہے، اسلیئے قارئین تک رسائی کیلئے ٹی بی پی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ کا استعمال کرتا ہے۔ تاہم پاکستان سے باہر مقیم قارئین کو ٹی بی پی کے ویب سائٹوں تک رسائی حاصل ہے۔