بلیدہ: مسلح افراد میں جھڑپ

358

مسلح جھڑپ کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح جھڑپ بلیدہ کے علاقے گلی میں ہوئی ہے۔ جہاں مسلح افراد نے حملے میں محمد جان نامی شخص کو نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ محمد جان کا تعلق مبینہ طور پر حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔

واضح رہے بلوچ سیاسی حلقوں کے مطابق پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے بلوچستان میں مسلح گروہ تشکیل دے چکے ہیں جنہیں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈز سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ دو روز قبل پنجگور میں احمد ولد بشیر احمد کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی۔

قبل ازیں یکم ستمبر کو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے تمپ میں نادل عرف نادلوک اور ساتھیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کے حوالے سے کسی تنظیم نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کی ہے۔