بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گیشکور اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گیشکور کے علاقے ہیکان میں صبح چھ بجے سرمچاروں اور قابض فوج کا سامنا ہوا اور ایک جھڑ پ شروع ہوئی۔ یہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔
سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے پاکستانی فوج کو پسپا کردیا۔
اس دوران پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعرات کی شام کوجھاؤ کے علاقے دلمراد دمب میں قائم فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔