یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو میں دو مختلف مقامات پہ قابض فورسز پہ حملے کیئے۔ چپی کچ کے مقام پہ چوکی نمبر چھ پہ ہمارے سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جبکہ دوسرا حملہ بھی کوہلو کے علاقہ ارنڈ کے مقام پہ کیا گیا جہاں ہمارے سرمچاروں نے قابض فورسز کے کانوائے پہ گھات لگا کر حملہ کیا جس میں قابض فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں۔
مزار بلوچ نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پہ ہمارے حملے جاری رہینگے۔