ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ٹی

224

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا کے دفاتر فون کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں درنیجن کے مقام پر عام آبادی پر فوجی آپریشن کے غرض سے آنے والے پاکستانی فورسز اور ان کے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں کے قافلے پر راکٹ لانچروں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا

میران بلوچ کا کہنا تھا کئی گھنٹوں رہنے والے دو بدو جھڑپ میں ایک مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندہ سمیت سات اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔
میران بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گی۔