نیشنل پارٹی کے رہنماء حاصل خان بزنجو انتقال کرگئے

538

حاصل خان بزنجو طویل عرصے سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے ۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء حاصل خان بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے ۔

 حاصل خان بزنجو کو طبعیت کی خرابی کے باعث آج  آغا خان ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ  حاصل خان بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں چل رہا ہے آج صبح طبعیت کی خرابی کے باعث ان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

حاصل خان بزنجو معروف قوم پرست رہنماء میر غوث بخش بزنجو کے فرزند تھے۔