مستونگ میں فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

392

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں گذشتہ رات مستونگ میں بم حملے کی ذمہ داری داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بلوچستان کے علاقے مستونگ میں تیری روڈ پر پاکستانی پیرا ملٹری فورس فرنٹیئر کور کے گشتی ٹیم کے ایک فوجی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ بلوچ علاقوں میں فوجی گشت پر معمور تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں کے اس حملے میں فوجی گشتی ٹیم کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جسکے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی آج گیارہ اگست کے دن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ سرمچار قابض افواج پر اس وقت تک شدید سے شدید حملے جاری رکھینگے جب تک بلوچ قوم کی چھینی ہوئی آزادی دوبارہ حاصل نہیں کی جاتی اور قابض افواج کو بلوچ سرزمین سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا جاتا۔