حب میں اٹک سیمنٹ فیکٹری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ـ بی ایل اے

772

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو نامعلوم مقام سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے  سرمچاروں نے گذشتہ شب بلوچستان کے شہر حب چوکی میں بلوچ وطن پر قائم قابض ریاست کے ایک استحصالی آلے حب سیمنٹ فیکٹری پر بم حملہ کیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے حملہ ساکران میں قائم اٹک سیمنٹ فیکٹری کے ایک ورکشاپ پر کیا، جس کے نتیجے میں ورکشاپ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی مذکورہ فیکٹری کو متنبہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ معاشی استحصال بند کردے، لیکن بلوچ سرزمین پر فیکٹری قائم کرکے، بلوچ وسائل سے چلایا جاتا ہے اور اسے چلانے کیلئے پاکستان دور دراز سے آلہ کار بھرتی کرکے بلوچستان لے آتا ہے جبکہ بلوچ کو ملکیت کجا مزدوری بھی نہیں ملتی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد بھی ایسے ہی ریاستی آلہ کار تھے جنہیں بلوچ وسائل پر شب خون مارنے کیلئے دور دراز کے علاقوں سے لایا گیا تھا جو بی ایل اے کے تنبیہہ کے باوجود اس استحصالی عمل میں شریک کار رہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ایک بار پھر اٹک سیمنٹ فیکٹری کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ اپنے استحصالی منصوبوں سے باز آکر انہیں فالفور روک دے، بصورت دیگر آئیندہ اس سے بھی زیادہ شدید حملے ہونگے۔