تربت: صحافی ساجد حسین کی آبائی گاؤں میں تدفین

331

بلوچستان کے صحافی ساجد حسین کا نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے سرحدی علاقے نظر آباد سے تھا جو رواں سال مارچ کو سویڈن میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ اپریل کو ساجد حسین کی لاش اپسالا کے ایک ندی میں پائی گئی تھی۔

ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ساجد حسین کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تاہم طویل تحقیق کے بعد گذشتہ ہفتے سویڈن میں حکام نے ساجد حسین کی موت کو حادثہ قرار دے کر لاش خاندان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کی لاش سویڈن سے بلوچستان لائی گئی جہاں جمعہ کی شام نماز عصر کے بعد نظر آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔

ساجد حسین کو صحافتی امور میں مشکلات کے باعث بلوچستان سے جلا وطن ہونا پڑا تھا، وہ پہلے خلیجی ممالک اور بعد میں سویڈن چلے گئے تھے۔