جھل مگسی سمیت نصیر آباد و آس پاس کے علاقوں میں آئے روز کاروکاری کے الزام میں خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاگ کے قریب گوٹھ پہوڑ میں ایک خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا
لیویز حکام کے مطابق مسماة ص کو گذشتہ رات گیارہ بجے قتل کیا گیا اور قتل کے بعد قاتل موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔
دوسری جانب جھل مگسی گوٹھ مٹ کٹوہر میں باپ نے سیاہ کاری کے الزام اپنی چودہ سالہ بیٹی اور ایک دوسرے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی، نصیر آباد و آس پاس کے علاقوں میں آئے روز کاروکاری کے الزام میں خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔