کرونا وائرس کے باعث بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی۔ حکام کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح نو سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جکہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھولے جاسکتے ہیں تاہم سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بند رہیں گے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کردیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔
خیال رہے گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز رپورٹ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10136ہوگئی۔
محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے 3 اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 19 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11762 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 25 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10136 ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 1480 ایکٹو مریض موجود ہیں۔