آواران میں فورسز چوکی پر حملہ کرکے بھاری جانی نقصان پہنچایا – بی ایل ایف

211

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قول کرلی ہے ۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی شام پانچ بجے ضلع آواران میں پیراندر زیارت ڈن کے مقام پرواقع پاکستانی فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قانض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔