کوئٹہ: عیدالاضحیٰ پر شہر کے اندر بکرا منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی

583

ضلعی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب شہر کے اندر بکرا منڈیاں لگانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے اندر بکرا منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے مشرقی، مغربی بائی پاس اور نواحی علاقے کچلاک پر بکرا منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں  جب کہ ایس او پیز  پر عمل نہ کرنے پر بکرا منڈی کے مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔