پاکستان :شیخوپورہ میں ٹرین و ویگن میں حادثہ 19 افراد جانبحق

247

شیخوپورہ کے قریب مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کراچی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ کی کراچی سے لاہور آنے والی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس دوپہر 1بجکر 30منٹ پر ان مینڈ لیول کراسنگ پر اے سی کوسٹر سے تصادم ہوا۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے اور ضلعی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو کوسٹر سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ تمام ڈویژنل افسران کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ریلوے نے فوری طور پر ڈی ای این کو معطل کردیا ہے جبکہ پاکستانی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔