پاکستانی وزیراعظم بلوچوں پر ظلم و ستم کو بھی یاد رکھے – گلزار امام بلوچ

1295

پاکستانی وزیراعظم کو بلوچ نوجوانوں کی اغواء، خواتین کی آبرو ریزی اور ظلم و ستم کے داستان کو یاد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ ریپبلکن آرمی کے سربراہ گلزار امام بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

گلزار امام بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے وزیراعظم کو انڈیا کی سازشوں کے سبق کے علاوہ 1948 میں بلوچ وطن پر پاکستانی قبصہ گیریت، ہزاروں بلوچ نوجوانوں کی اغواء، خواتین کی آبروریزی اور ظلم ستم کے بیہمانہ داستان کی سبق بھی یاد کرنا ہوگا۔

گلزار امام نے گذشتہ دنوں کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے معاشی حب پہ حملہ بلوچ وطن کے غلام فرزندوں نے ہی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ نوجوان دشمن کا غرور توڑنے کے لئے فدائی بنتے ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

سوموار کے روز کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بازار حصص کراچی اسٹاک ایکسچینج کو چار حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئںد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کے فدائین نے اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنایا۔