مظلوم اقوام کو لاپتہ افراد کیلئے مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے – وی ایم پی ایس

401

5،جولائی، 2020 بروز اتوار کو پاکستان کی ساری مظلوم اقوام کو سارے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے ہم آواز ہوکر مشترکہ طورپر #ReleaseAllMissingPersons ٹوئٹرہیش ٹرینڈ کی کمپئین چلانے کی دعوت دیتے ہیں –  وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنماء ورٹھ لوہار نے پاکستان کی ساری مظلوم قوموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم ساری مظلوم قومیں اجتمائی ریاستی جبر و تشدد کے خلاف متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں اور اپنے بنیادی انسانی حقوق کی آواز بلند کریں۔

پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک طویل مدت سے جاری ہے اور اب وہ ایک بہت بڑے انسانی المیہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ریاستی فورسز شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے انہیں ایک ریاستی پالیسی کے تحت جبری طور لاپتا کررہی ہیں جس غیر انسانی عمل پر اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکی کانگریس، ایمنسٹی انٹرنیشنل سے لے لیکر دنیا کی ساری انسانی حقوق کی تنظیمیں و ادارے سخت تفشیش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو جبری گمشدگیوں کے عالمی معاہدہ پر دستخظ کرنے پر زور دیتے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بھی کئی مقامات پر ایک جیسا رہا ہے۔ جس سلسلے میں پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے عرصہ دراز سے بلوچستان سے ہزاروں بلوچ کارکنا ن، پشتون علاقوں سے ہزاروں پشتون کارکن، پنجاب سے بلاگرز اور سندھ سے سیکڑوں سندھی و اردو بولنے والے کارکنان کو جبری طور پر اٹھا کر لاپتا کرتے رہے ہیں۔ اس مسئلے پر سپریم کورٹ کی کمیشن قائم ہونے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ اس لیئے حاصل نہیں ہوا کیونکہ پاکستان کی عدلیہ اور پارلیامینٹ سمیت سارے ادارے پاکستانی فوجی اداروں سے سامنے بے بس بنے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ساری مظلوم قوموں اور ان کی ساری سیاسی، سماجی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو اس مسئلے پر مل کر اور متحد ہوکر نا صرف آواز اٹھانی ہوگی بلکہ مشترکہ محاذ بنا کر عملی جدوجہد بھی کرنی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں شروعاتی طور پر سندھ کی سول سوسائٹی کی جانب سے کل بروز اتوار، ۵ جولائی کو جبری طور لاپتا کیئے گئے سندھی، بلوچ، پشتون، اردو بولنے والے سندھی، سرائکی اور گلگتیوں سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتا کیئے گئے تمام کارکنان کی آزادی کے لیئے ٹوئٹر پر #ReleaseAllMissingPersons کے نام سے ایک مشترکہ سوشل میڈیا کئمپین چلائی جا رہی ہے۔ جس میں عملی طور حصہ لینے کے لیئے ہم ’وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور پی ٹی ایم سمیت تمام سندھی، بلوچ، پشتون، گلگلتی اور اردو بولنے والے سندھی جماعتوں، تنظیموں، فورمز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو دعوت دیتے ہوئے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں سب مل کر جبری گمشدگیوں پر اپنا ایک متحد اور مشترکہ آواز ساری دنیا کے اداروں تک پہچائیں اور سب مشرکہ طور پر مطالبہ کریں پاکستان جبری گمشدگیوں کے عالمی معاہدے پر دستخط کرکے تمام لاپتا افراد کو رہا کرے یا اپنی ہی بنائی ہوئی کورٹس میں پیش کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی پائمالی بند کرے۔