تربت میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

1147

 کیچ کے مرکزی شہر تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص ہلاک  جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا ، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد  زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 واقعے کے بعد پولیس اور دیگر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکا ۔