زیارت/پنجگور فائرنگ: ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

152

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور زیارت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں نامعلوم مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے والے شیر جان ولد سالار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

اسی طرح ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح افراد مہمان خانے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد کے فائرنگ میں عبدالجبار نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے –