کوئٹہ میں پابندی کے باوجود عید پر منچلوں نے پکنک منائی جس پر پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کرونا وائرس کے سبب کوئٹہ میں پکنک پوائنٹس بند رہے لیکن منچلے کوئلہ پھاٹک کے قریب واقع نو تعمیر شدہ چوراہے پر پہنچے اور سیلفیاں بنانے سمیت موج مستی کرنے اور کھانے پینے میں مصروف رہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر پٹائی کر دی جس پر منچلے بھاگ گئے۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے پارکس بند ہیں اور کوئی جگہ نہیں جہاں ہم تفریح کریں جشن منائیں۔ عید پر پکنک کے مواقع نہ ہونے کے سبب تفریح کرنے چوراہے پر آئے تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔