شمالی وزیرستان: فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 1 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

289

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں عیدک میں پاکستان فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی سب ڈویژن کے علاقے عیدک میں بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی پر ریموٹ بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری سعد اللہ بھی ہلاک جبکہ کم از کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔

وقوعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔