بلوچستان : کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملہ، میجر سمیت 6 اہلکار ہلاک 1 زخمی

2722

تربت میں ایک مقامی حکام کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو مسلح افراد نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گشتی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں میجر سمیت6 اہلکار ہلاک ہوئیں ہیں ۔

حملہ کیچ کے علاقے تگران، کلگ، ابدوئی کے قریب ہوا ۔

حملے میں ہلاک ہونے والے  اہلکاروں کی شناخت میجر ندیم، نائک جمشید، لانس نائک تیمور، لانس نائک خزر، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے اہلکار کا نام سپاہی فیصل بتایا جاتا ہے ۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ۔