بلوچستان کا بھی 18مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

236

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی پیر 18 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ کےلئے کمشنر، آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹر ایس او پی تیار کریں گے۔

صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مسلسل نافذ ہے۔ کوئٹہ میں خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 81 دکانیں سیل اور 27 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ٹریفک پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 72 گاڑیوں کے چالان کر دیے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2544 اور جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی جبکہ 417 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انجمن تاجران نے مکمل لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔