امریکہ اپنا ورلڈ آرڈر تھوپنے کیلئے کورونا کو استعمال کررہا ہے – روس کا الزام

204

 روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ امریکہ کورونا کی وباء کو مستقبل کے ورلڈ آرڈر میں اپنا نظریہ مسلط کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

لاروف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ویڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ایک اصول پر مبنی عالمی نظام قرار دیتے ہیں اور جیسا کہ آپ آگاہ ہیں کہ وہ خود ہی قوانین ایجاد کرتے ہیں۔

لاروف نے وباء کے دوران یکطرفہ پابندیاں معطل کرنے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں ادویات ، آلات اور کھانے پینے جیسی بنیادی انسانی ضرورت کی چیزوں کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔