گوادر ائیر پورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

370

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر ائیر پورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع گوادر کے علاقے گْرانڈانی میں زیر تعمیر گوادر کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سرمچاروں نے 107mm کے دو گولے فائر کیئے جو ایئر پورٹ کے اندر گرے ہیں۔ وہاں موجود کئی سیکورٹی اہلکار اور دوسرے کارندے ہلاک اور کنسٹرکشن سائیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گوادر کے علاقے گْرانڈانی میں چینی انجنئیرز اور مزدور ایک انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے برخلاف اور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے تعمیر کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے