کورونا وائرس: دنیا بھر میں ایک لاکھ نو ہزار افراد جانبحق، 18 لاکھ کے قریب متاثر

106

  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار 315 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 8 ہزار 828 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 67 ہزار 456 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 592 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 4 ہزار 31 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 32 ہزار 879 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 20 ہزار 577 ہو چکی ہیں، اس طرح امریکا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں اور ہلاکتوں والا ملک بن گیا۔

کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 81 ہزار 849 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 11 ہزار 471 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 ہزار 453 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 27 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 19 ہزار 468 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 271 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 832 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 654 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 871 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 25 ہزار 452 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں تین  ہزار 339 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 52 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 78 ہزار 991 ہوگئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 125 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 357 ہوگئی۔

ایران میں کورونا کے ایک ہزار 837 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 70 ہزار 29 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 86 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں 4 ہزار 146 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 804 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔