دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 94ہزار 958ہو چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 6 ہزار 997 افراد جانبحق ہوئیں ہیں ۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 9 ہزار 6 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ78 ہزار 955 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 55 ہزار 415 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 87 ہزار 322ہو چکی ہے۔
امریکہ کے اسپتالوں میں8 لاکھ 13 ہزار 126 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 781 کورونا وائرس کے مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 26 ہزار 629 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 190 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 644 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 97 ہزار 675 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 22 ہزار 856 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 62ہزار 100 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 770 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 840 ہو گئی۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 805 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 130 ہو گئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 710ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 481 ہو گئے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 830 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات747 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 949 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 139 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 522 تک جا پہنچی ہے۔