ٹڈی دل کی بلوچستان پر یلغار، سبی، نصیرآباد کے کسان پریشان

167

بلوچستان کے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں ٹڈی دل نے یلغار کردی۔ سبی ڈویژن میں اسپرے شروع کردی گئی ہے جبکہ نصیرآباد کے کسان انتہائی پریشان ہیں۔

بلوچستان میں ٹڈی دل کی افزائش نسل سے بڑے پیمانے پر فصلوں کا نقصان کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ نصیر آباد اور سبی ڈویڑن میں ٹڈی کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے۔

سبی ڈویژن میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے جس کے بعد اسپرے مہم شروع کردی گی ہے۔ شاہراہوں اور فصلوں پر ٹڈی دل کی بہتات سے عوام اور زمیندار نہایت پریشان ہیں۔

تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی تعلیم سردار یار محمد رند نے مرکزی و صوبائی حکومت سے اسپرے کے ذریعے ٹڈی کی افزائش نسل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو رواں برس فصلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔