راجن پور میں لاک ڈاؤن کے باوجود کم عمر بچوں سے سرکاری نرسری کےلیے پولی تھین کے تھیلوں میں مٹی کی بھرائی شروع کرا دی گئی۔
تحصیل جامپور کے مولانا عبید اللہ سندھی پارک سے ملحقہ محکمہ جنگلات کی نرسری کی تیاری کےلیے ٹھیکیدار نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی شروع کردی۔
چھوٹے بچوں سے پولی تھین بیگز میں مٹی بھرائی کا کام ایک ہفتے سے جاری ہے جہاں بغیر حفاظتی اقدامات کے بچوں سے کام لیا جارہا ہے۔
حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی سخت ہدایات ہیں اور صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے ساتھ ساتھ چائلڈ لیبر ایکٹ بھی نافذ ہے۔
کام کرنے والے بچوں نے بتایا کہ وہ گروپ کی شکل میں کام کرتے ہیں اور انہیں ایک ہزار تھیلی کی بھرائی کے بدلے 400 سو روپے فی گروپ دیے جاتے ہیں۔