بلوچستان کے دس اضلاع میں کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز کی تصدیق

150

بلوچستان کے 10 متاثرہ اضلاع میں کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مجموعی تعداد 432 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں 33 اضلاع میں سے دس اضلاع میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جن میں اب تک 432 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تین سو افراد کے ٹیسٹ رزلٹس کا انتظار ہے اس کے علاوہ 154 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مقامی سطح پر کوئٹہ میں 223، چاغی میں 11، لورالائی میں 6، جعفرآباد میں 16، خضدار میں 01، مستونگ میں 10، خاران میں 02، پشین میں 08، قلعہ عبداللہ میں 5، سبی اور ہرنائی میں ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ 14، عالموچوک میں 11، عالمدار روڈ میں 9، سروے روڈ 144 میں 9، معصوم شاہ اسٹریٹ میں 09 اور فقیر آباد میں 14 سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 223 کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔