بلوچستان: تین ڈاکٹروں سمیت 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

218

بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 164 ہوگئی۔ نوول کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 6 ڈاکٹر اور7 فورسز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 39 افراد کا رزلٹ آنا باقی ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے چھ مزید نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد بلوچستان میں میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 164 ہوگئی ہے، 164 افراد میں تیس جن میں چھ ڈاکٹر جبکہ سات فورسز اہلکار شامل ہیں جن کی کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تین مساجد میں تبلیغی جماعت کے 32 افراد، ضلع شیرانی میں بی ایچ یو خان عالم میں 7، آر ایچ سی مانی خوا میں 9 جبکہ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے 5 سیکورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کی گئی۔

یونیسف کی جانب سے 11 گاڑیوں پرمشتمل موبائل ٹیم بنایا گیا ہے جو آگاہی کیلئے کام کریگی۔ ضلع پشین میں 117 کمیٹی سیشنز منعقد کیئے گئے جس میں 1027 افراد نے شرکت کی۔

نوکنڈی میں لیویز فورس نے تحصیلدار عرفان خان خلجی کی سربراہی میں کاروائی کرکے کلی غریب آباد کے ایک مسجد سے تبلیغی جماعت کے سات افراد کو حراست میں لیا جو ایرانی باشندے تھے اور تبلیغ کے سلسلے میں ایران سے آئے ہوئے تھے۔جن کے پاس ایرانی پاسپورٹ اور دستاویزات تھے۔

مذکورہ افراد کو کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کے بعد احتیاطاً کورنٹائن میں منتقل کردیا گیا۔