کیچ: فورسز ہاتھوں بلوچی زبان کا ادیب عنایت سلیم لاپتہ

569

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے ادیب کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بلوچی زبان کے ادیب اور شاعر عنایت سلیم کو کیچ کے علاقے مند بلو سے فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ ان افراد میں طلباء، سیاسی کارکنان اور ادیبوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔