ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت کے بعد وہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 593 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو منتخب رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔
عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کے مطابق نو منتخب رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی گذشتہ روز نزلہ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث چل بسے۔
رپورٹ کے مطابق محمد علی رمضانی کورونا وائرس سے متاثر تھے تاہم ایرانی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔