کرونا وائرس کا خطرہ، خانہ کعبہ طواف کی ادائیگی کے لئے بند

498

 سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو نماز عشاء کے ایک گھنٹہ بعد بند کر دیا جائے گا اور  نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل دوبارہ کھولا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مطاف اور صفا مروہ عمرہ کی بندش کے دوران بند رہیں گے۔ تاہم خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ مطاف خانہ کعبہ کا وہ سفید حصہ ہے جہاں مسلمان عمرہ اور حج کے دوران طواف کرتے ہیں۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے۔