موجودہ صوتحال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی سفر جاری رکھا جاسکتا ہے – ایس ایس ایف

181

ایس ایس ایف کا آن لائن اجلاس مرکزی کابینہ و سنیئر کارکنان کے مابین منعقد ہوا  جس کی صدارت تنظیم کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ کی جبکہ اجلاس میں تنظیمی امور، حالیہ عالمی وباء اور کارکنان کی تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بحث ہوا۔

اجلاس کے ابتداء میں سنیئر کارکنان نے وقت و حالات کو عالمی وباء کرونا وائرس کے حوالے سے مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر فضل یعقوب بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی نظام بالکل مفلوج ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پورے پاکستان بلخصوص بلوچستان کے طلبہ کے تعلیمی سفر میں ایک رکاوٹ ثابت ہو چکی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا ہی اس کا واحد حل ہے۔

اس موقع پر مرکزی و سنیئر کارکنان نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی پالیسی ترتیب دینا چاہیے جس سے کرونا کی تعطیلات میں طلبہ کے لیے مختلف آن لائن نصابی اور غیر نصابی کورسز کا آغاز کیا جائے۔

تنظیمی امور اور لائحہ عمل پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ وقت و حالات کے مطابق غیر معینہ مدت تک تنظیمی سرگرمیوں کو آن لائن جاری رکھا جائیگا۔

فضل یعقوب بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وباہ کی وجہ سے آج طلبہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور ایس ایس ایف ایسے وقت میں آن لائن اسٹدی سرکل کا انعقاد کرکے طلبہ کے لئے امید کی ایک نئی کرن بن کر ابھرے گی۔

ایس ایس ایف ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کو مد نظرکھتے ہوئے ایس ایس ایف اپنے کارکنان کے لئے 27 مارچ 2020 کو کرونا کی احتیاطی تدابیر پر ایک آن لائن تربیتی سیشن منعقد کریگی جس میں مختلف ماہرین اور ڈاکٹر کرونا جیسی وبا سے بچنے کے تدابیر سے کارکنان کو تربیت دینگے تاکہ اپنی حفاظت اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی رضاکارانہ طور پر مدد کرسکیں۔