شہید علی جان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا – بی آر اے، یو بی اے

435

بلوچ ریپبلکن آرمی ترجمان سرباز بلوچ اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں لشکر بلوچستان کے مرکزی رہنما کمانڈر علی جان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید علی جان نے بی آر اے، یو بی اے اور ایل بی کے اشتراک میں اہم کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید علی جان کا مادر وطن کیلئے عظیم کردار کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم شہید علی جان کی شہادت کو ایک بڑا سانحہ سمجھتے ہیں۔ مغربی بلوچستان میں ساتھیوں کے شہادت کے حوالے سے بی آر اے، یو بی اے اور ایل بی کے تمام ذمہ داران ایک دوسرے سے تعاون کے ساتھ واقعات کی تحقیقات کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہید علی جان نے ہر مشکل دور کا مقابلہ بہادری سے کیا اور اپنے تنظیم سمیت تمام سنگتوں کی ہر کھٹن مرحلے میں بہتر انداز میں رہنمائی کی۔ شہید علی جان کو ان کی طویل اور عظیم کردار پر یو بی اے اور بی آر اے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی شہادت سے اس اشتراک عمل کو کمزور نہیں ہونے دینگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس اتحاد کی شہید علی جان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بنیاد رکھی اسے مزید موثر اور مضبوط کیا جائے گا۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے شہیدوں کی قربانیوں سے وطن کی آزادی کیلئے جہد مزید توانا ہوگی اور تمام بلوچ اکابرین کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگی۔