جھاؤ میں ریاستی مخبر کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

161

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی مخبر خدا داد ولد نورا سکنہ جھاؤ ترجی کور، ڈوکی کو سرمچاروں نے 20 مارچ کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ریاستی مخبر کو اس سے قبل بھی کئی بار تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ بلوچ دشمن پالسیوں اور سرمچاروں کی مخبری سے باز آئے مگر وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔ دوران تفتیش ریاستی مخبر نے کئی دفعہ سرمچاروں کا پیچھا کرنے کے ساتھ مذکورہ علاقوں میں سرمچاروں کی آمدورفت کے بارے میں قابض فوج کو اطلاع دینے اور کئی فوجی آپریشنوں میں فورسز کے ساتھ دینے کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش قومی مجرم نے اپنے پورے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات فراہم کیئے۔ مجرم خدا داد ولد نورا کو کل بروز بدھ موت کی سزا دیدی گئی۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ نیٹ ورک کے تمام کارندے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ ظلم و جبر اور جاری نسل کشی میں قابض فورسز کے ساتھ دینے والے کسی بھی کارندے کو نہیں بخشا جائے گا۔ وہ انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہیں۔