ترکی کے فٹبال ورلڈ کپ ہیرو کورونا وائرس کا شکار

103

کورونا وائرس سے دنیا بھر کی طرح ترکی بھی متاثر ہوا ہے اور ترکی کے سابق فٹبالر رستو رجبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر کی بیوی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور میرے بیٹے کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن میرے شوہر کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔