بی این ایم کا 27 مارچ کے پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

258

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں تمام بلوچ ہر سال ستائیس مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔اس سال پارٹی نے بلوچستان میں تمام زونوں میں ریفرنس پروگراموں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، یونان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان تھا۔ یہ تمام پروگرام منسوخ کئے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پروگرام کورونا وائرس کے عالمی وباء کے پیش نظرمنسوخ کئے جارہے ہیں لیکن ان کے متباد ل کے طورپر آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جن جن ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے یا اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے ان ممالک میں پروگرام کا انعقاد ناممکن ہوچکاہے۔ لہٰذا ان ممالک کے قوانین کے احترام اور اپنے کارکنوں کی حفاظت کے لئے ہم تمام پروگرام منسوخ کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 27مارچ کو تمام زون آن لائن پروگرام کا انعقاد کریں اورحسب روایات اس دن کی تاریخی حقائق اور اہمیت پر روشنی ڈالیں۔